Hadeed musa

وہ جو دل میں تیرا مقام ہے

وہ جو دل میں تیرا مقام ہے

 کسی اور کو وہ دیا نہیں 

وہ جو رشتہ تجھ سے ہے بن گیا

کسی اور سے وہ بنا نہیں

وہ جو پیار تجھ سے ہو گیا

 کسی اور سے وہ ہوا نہیں

وہ جو راز تجھ سے ہے کہہ دیا

 کسی اور سے وہ کہا نہیں

وہ جو سکھ ملا تیری ذات سے

  کسی اور سے وہ ملا نہیں

تو بسا ہے آنکھوں میں جس طرح

 کوئ اور ایسے بسا نہیں 

تو ہوا ہے جتنا قریب تر 

کوئ اور اتنا ہوا نہیں