مجھے اچھا سا لگتا ھے
تمھارے سنگ سنگ چلنا
وفا کی آگ میں جلنا۔۔۔۔
تمھیں ناراض کر دینا
کبھی ناراض ھو جانا
تمھاری بے رخی پر بھی تمھاری آرزو کرنا
خود اپنے دل کی دھڑکن سے تمھاری گفتگو کرنا
مجھے اچھا سا لگتا ھے
تمہی کو دیکھتے رہنا...
تمہی کو سوچتے رہنا۔۔۔
سوالوں میں جوابوں میں
بہت گہرے خیالوں میں۔۔۔
محبت کے حوالوں میں۔۔۔
تمھارے نام کا آنا۔
مجھے اچھا لگتا ھے
---
!!!!!
-
Author:
Hadeed musa (
Offline) - Published: April 28th, 2026 10:32
- Category: Love
- Views: 5
- In collections: Love.

Offline)
To be able to comment and rate this poem, you must be registered. Register here or if you are already registered, login here.